ہوم Health and Education ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کامیابی کی شرح...

ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل امتحانات کے نتائج کامیابی کی شرح 89.30 فیصد رہی

0



(24 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ انتظام ایم بی بی ایس سکینڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق ان امتحانات میں 43 کالجوں کے 5 ہزار 4 سو 46 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 4 ہزار 8 سو 41 پاس ہوئے جبکہ 5 سو 80 فیل ہوئے، ایسے کامیابی کی شرح 89.30 فیصد رہی۔

نتائج کے مطابق شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان کے سید معیزالرحمن بخاری 600 میں سے 559 نمبر حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے، اسی کالج کے ریان الرحمن چیمہ نے 554 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ شالامار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج لاہورکی علیشا شاہد 553 نمبروں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہیں۔

اسی طرح اناٹومی میں 111، فزیالوجی میں 510 اور بائیو کیمسٹری میں 284  امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔

یو ایچ ایس ذرائع کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات 15 اپریل سے شروع ہوں گے۔

فرسٹ پروفیشنل بی ایس سی نرسنگ (دوسالہ پروگرام) کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا جس میں 5 نرسنگ کالجز کے 258 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 241 پاس جبکہ 17 فیل ہوئے، ایسے کامیابی کی شرح 93.41 فیصد رہی۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version