ہوم Science and Technology واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم...

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 16 سال سے کم کرکے13 سال کردی

0



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کیلئے عمر کی حد 13 سال کردی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے برطانیہ اور یورپی یونین کے ممالک میں واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے کم از کم عمر 16 سے کم کر کے 13 کردی ہے۔اس سے قبل یورپ اور برطانیہ میں واٹس ایپ استعمال کرنے کے لئے صارفین کی عمر کم از کم 16 سال تھی جبکہ دیگر ممالک میں یہ شرط 13 سال تھی تاہم اس تبدیلی سے تمام ممالک کے صارفین کیلئے یہ عمر کم کرکے 13 سال کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین کیلئے کم از کم عمر کی شرط کو یورپ اور برطانیہ میں ختم کردیا گیا ہے تاکہ عالمی سطح پر واٹس ایپ کے لئے کم از کم عمر کی شرط کو یقینی بنایا جا سکے تاہم اس تبدیلی سے زیر استعمال سروس میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جائے گی۔بیان کے مطابق کمپنی یورپی یونین کے 2 نئے ضوابط کے تحت اپنی شرائط اور پرائیویسی کی پالیسیوں کو اپ ڈیٹ کر رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version