ہوم Health and Education روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو سست...

روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے، تحقیق

0


روزانہ تین کپ چائے پینے سے بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے، تحقیق

ہوسکتا ہے کہ کافی پینے کی شوقین نئی جنریشن کو یہ پسند نہ آئے لیکن سائنسدانوں کو یقین ہے کہ چائے طویل العمری کے لیے مدد دے سکتی ہے۔

اس حوالے سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ تین کپ چائے پینے سے حیاتیاتی طور پر بڑھتی عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے۔

چینی محققین کو اس بات کا یقین ہے کہ چائے کے کپ کے اندر موجود طاقتور مرکبات بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کرسکتے ہے۔ انہوں نے چائے میں ایسے حیاتیاتی مادے دریافت کیے جو بڑھتی عمر سے سیل کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے اور جسمانی میٹابولزم اور مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ 

اس حوالے سے چین کے شہر چینگڈو میں واقع سیچوان یونیورسٹی کے ماہرین نے 37 سے 73 برس کے 5998 برطانوی اور 30 سے  79 برس کے7931 چینی شہریوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

ان لوگوں سے چائے (مختلف اقسام کی) پینے کی عادت اور کتنے کپ پینے کے بارے میں پوچھا گیا اور جب اس کا تجزیہ کیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ روزانہ تین کپ چائے پینے والوں میں بڑھتی عمر کے اثرات کم پائے گئے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version