ہوم Health and Education سردیوں میں گاڑی کے شیشوں پر پڑنے والی ’دھند‘ سے نمٹنے کے...

سردیوں میں گاڑی کے شیشوں پر پڑنے والی ’دھند‘ سے نمٹنے کے آسان طریقے

0


موسم سرما کے دوران بیشتر افراد کو ایک عجیب مشکل کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے گاڑیوں کے شیشوں کا دھندلا جانا۔ درحقیقت گاڑیوں کے شیشوں کا دھندلا ہونا ڈرائیورز کے لیے کافی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔

یہ بنیادی طور پر پانی کے عمل تکثیف کا نتیجہ ہوتا ہے جس میں بخارات ٹھوس شکل اختیار کرلیتے ہیں۔

ایسا گاڑی کے اندر یا باہر کسی بھی جگہ کے شیشوں کے ساتھ ہوسکتا ہے اور عموماً اس کی وجہ گاڑی کے اندر اور باہر کے درجہ حرارت میں فرق ہوتا ہے۔

اگر گاڑی کے شیشے باہر سے دھندلے ہوگئے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اندر کا درجہ حرارت باہر کے مقابلے میں زیادہ ٹھنڈا ہے۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس مسئلے کے باعث گاڑی کو چلاتے ہوئے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ باہر کا منظر صحیح طرح نظر نہیں آتا۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ اس سے نجات پانا زیادہ مشکل نہیں بلکہ چند عام طریقوں سے ایسا ممکن ہے۔

ائیر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال کریں
اگر شیشے دھندلے ہوگئے ہیں تو گاڑی کا اے سی ٹرن آن کرکے ڈی فروسٹ سیٹنگ سیٹ کریں، اس سے گاڑی کے اندر فضا میں نمی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی اور شیشوں کا دھندلا پن کم ہو جائے گا۔

حرارت سے مدد لیں
اگر آپ کی گاڑی میں ہیٹڈ (heated) اسٹیئرنگ وہیل یا ہیٹڈ نشستوں کا سسٹم موجود ہے تو اس کو استعمال کرنے سے بھی گاڑی کی اندرونی فضا میں نمی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے شیشوں کا دھندلا پن ختم ہو جاتا ہے۔

ایک شیشے کو تھوڑا نیچے کرلیں
ایک شیشے کو تھوڑا نیچے کرنے سے گاڑی کے اندر موجود نمی والی ہوا کو خارج کرنے میں مدد ملے گی جس سے شیشوں کے دھندلے پن میں کمی آئے گی۔

مائیکرو فائبر تولیہ استعمال کریں
اگر آپ اوپر درج آپشنز استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو شیشوں کو اندر سے مائیکرو فائبر تولیے سے صاف کریں۔

اس سے فضا میں موجود کچھ نمی کو جذب کرنے میں مدد ملے گی اور شیشوں کا دھندلا پن کم ہوگا۔

گاڑیوں کے شیشے دھندلے ہونے سے بچانا بھی ممکن ہے اور اس کے لیے درج ذیل میں چند طریقے دیے گئے ہیں۔

گاڑی کے اندر صفائی کا خیال رکھیں
گاڑی کے اندرونی حصے کی صفائی کو معمول بنانے سے نمی کے اجتماع کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے، یہ نمی ہی اکثر شیشوں کے دھندلے پن کا باعث بنتی ہے۔

ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ائیر کنڈیشننگ (ایچ وی اے سی) سسٹم کا خیال رکھیں
گاڑی کے ایچ وی اے سی سسٹم کا خیال رکھنے سے بھی شیشوں کے دھندلے ہونے کا امکان گھٹ جاتا ہے۔

ہوا کی نکاسی کو یقینی بنائیں
گاڑی کے اندر ہوا کی وینٹی لیشن کا خیال رکھنے سے اندر جمع ہونے والی نمی کو ختم کرنے میں مدد ملتی ہے اور شیشے دھندلے نہیں ہوتے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version