ہوم Health and Education سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی

0



(قیصر کھوکھر)سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی گئی،یکم فروری سے سکول پرانے اوقات کارکے مطابق لگیں گے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کے اوقات کار کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بوائز سکول صبح ساڑھے آٹھ بجے لگیں گے،چھٹی دوپہر اڑھائی بجے ہوگی،جبکہ گرلز سکول صبح سوا آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی دوپہر سوا دو بجے ہوگی۔
سکول ایجوکیشن اتھارٹی کاکہنا ہے کہ سنگل شفٹ میں جمعہ کے روز بوائز کو ساڑھے بارہ بجے اورگرلز کو سوا بارہ بجے چھٹی ہوگی،ڈبل شفٹ سکول صبح سات 45 پر لگیں گے،چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی،سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے،چھٹی شام ساڑھے پانچ بجے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کا کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version