ہوم Health and Education سکول ہیڈ کو 4 لاکھ ٹیچر کو 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ...

سکول ہیڈ کو 4 لاکھ ٹیچر کو 2 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائیگی پنجاب حکومت کا تعلیم کے فروغ کیلئے بڑا اعلان

0



(24 نیوز)پنجاب حکومت کی جانب سے ابتدائی تعلیم کے فروغ کیلئے نواز شریف سنٹر آف ایکسلینس بنانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی پراجیکٹ ہیڈ کو 4 لاکھ ،ہوم روم ٹیچر اورماہر نفسیات کو 2 لاکھ روپےماہانہ تنخواہ ملے گی،اسسٹنٹ ٹیچر اور کیمپس مینجر کو ایک ،ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر بھرتی کیا جائےگا،سوئمنگ ،جمناسٹک، فزیکل ایجوکیشن، آرٹ ٹیچر بھی ایک ،ایک لاکھ روپے ماہانہ پر رکھے جائیں گے۔

کیئر ٹیکر 75ہزار اورسپورٹنگ سٹاف کو 50ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی،پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلی منٹیشن یونٹ نے امیدواروں سے 9 اگست تک درخواستیں مانگ لی ہیں ،اہلیت رکھنے والے امیدواروں کی بھرتی 3 سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائے گی،ارلی چائلڈ سکول پنجاب ایجوکیشن سیکٹر ریفامز کے ماتحت لاہور میں چلایا جائے گا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version