ہوم Health and Education فلسطین کا درد ہم سب کا درد ہےنوجوان چینج ایجنٹ ہیں تبدیلی...

فلسطین کا درد ہم سب کا درد ہےنوجوان چینج ایجنٹ ہیں تبدیلی لاسکتے ہیں:وزیر تعلیم پنجاب کا سیمینار سے خطاب 

0



لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ فلسطین کا درد ہم سب کا درد ہے۔ غزہ میں جو کچھ جو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔ غزہ کے معصوم بچوں کی سسکیاں ہمیں سونے نہیں دیتیں۔ دنیا بھر کے تعلیمی اداروں میں غزہ کے حوالے سے آواز بلند ہو رہی ہے۔ پاکستان کے نوجوان بھی ان کے ہم آواز ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 وزیر تعلیم نے کہا کہ دنیا بھر میں طلبہ بلا رنگ و نسل فلسطینوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی نسل کشی پر تشویش ہے۔ عالمی برادری اس حوالے سے اپنا مؤثر کردار ادا کرے، اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے۔ فلسطین کے حوالے سے ہماری اظہار رائے کی آزادی بالخصوص سوشل میڈیا پر سلب ہو چکی ہے۔ یہ امر قابل مذمت ہے کہ سوشل میڈیا فلسطین کے حوالے سے کچھ بھی برداشت نہیں کر رہا۔

 انہوں نے طلبہ کو تاکید کی کہ وہ اس قابل بنیں کہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم خود بنا سکیں۔ وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو ٹیکنالوجی ایکسپورٹ کرنے والا ملک بنائیں گے۔  نوجوان چینج ایجنٹ ہیں اور تبدیلی لا سکتے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کو نوجوانوں کی طاقت حاصل ہے۔ پنجاب کابینہ میں شامل کئی نوجوان وزراء اس کا ثبوت ہیں۔ (ن) لیگ نوجوانوں کو خودمختار بنانے کیلئے کئی منصوبے لا رہی ہے۔ ہمارے منصوبے نوجوانوں کی ترقی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version