ڈبلن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آئر لینڈ سے شکست پر کہا ہے کہ ہم اپنے پلان پر عمل نہیں کر سکیں اور ہمیں باولنگ اور فیلڈنگ میں شکست ہوئی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچ ڈبل پیس تھی اس پچ پر 190سکور جیت کے لیے مناسب تھا لیکن ہم باولنگ کے دوران میچ ہارے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کی کچھ غلطیوں کی وجہ سے میچ ہارے، ہم نے پہلے چھ اوورز میں اٹیکنگ کرکٹ کھیلی لیکن اسے فنش نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے دس اوور ٹھیک باولنگ کی لیکن بعد والے دس اوور ٹھیک نہیں ہوئے۔