لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں سکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
لاہور میں بوائز اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی جبکہ گرلز سکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا دو بجے تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میں سکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔جمعے کو بوائز سکول سوا 12 اور گرلز سکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔
ڈبل شفٹ والے سکول پہلی شفٹ صبح پونے 8 سے دوپہر سوا 12 تک کھلیں گے۔ سیکنڈ شفٹ کےسکول دوپہر ساڑھے 12 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، جبکہ جمعے کو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوں گے۔