ہوم Health and Education لہسن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

لہسن کے صحت پر حیرت انگیز فوائد

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

لہسن کو ہرے مسالے میں شمار کیا جاتا ہے جو کہ ہر گھر اور کچن میں باآسانی دستیاب ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم اس کی قدر نہیں جانتے اور اس کے نہار منہ صحت پر حاصل ہونے والے بے شمار فوائد سے ناواقف ہیں۔

لہسن کا استعمال پکوان کی تیاری کے لیے تو لازم و ملزوم سمجھا جاتا ہے مگر اسے بطور دوا کچا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے جس کے مجموعی صحت پر بے شمار فوائد اثر انداز ہوتے ہیں۔

لہسن میں پائے جانے والے غذائی اجزاء انسانی جسامت، ہارمونز، بلَڈ پریشر اور شوگر لیولز کے لیے کافی فائدہ مند ہیں کیونکہ اس میں وٹامنز کی مقدار اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔

لہسن قدرتی طور پر اینٹی سیپٹک (جراثیم کُش) ہے جس کے استعمال سے کئی موسمی بیماریوں سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق لہسن فاسفورس، زنک، پوٹاشیم اور میگنیشیئم جیسی معدنیات سے بھرپور ہے۔ 

اس میں وٹامن سی، وٹامن کے، فولیٹ (وٹامن B9)، نیاسین (وٹامن B3) اور تھیامین (وٹامن B1 مونو) بھی بہتر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

اگر کھانسی اور زکام کے ساتھ انفیکشن کا مسئلہ ہو تو لہسن کی 2 کلیاں کچل کر نہار منہ کھانے سے شکایت میں آرام ملتا ہے۔

بد ہضمی کی شکایت میں بھی لہسن بہترین دوا کا کام کرتا ہے، لہسن کا براہِ راست استعمال آنتوں کو فائدہ پہنچاتا ہے، سینے کی جلن کو کم کرتا ہے، یہ پیٹ کے کیڑوں کا خاتمہ کرتا ہے اور انسانی جسم میں موجود مضرِ صحت بیکٹیریاز کی افزائش کو روکتا ہے۔

لہسن کے نہار منہ باقاعدہ استعمال سے ہائی کولیسٹرول، ہائی شوگر لیولز اور ہائی بلڈ پریشر سے چھٹکارہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ لہسن میں زنک کی موجودگی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتی ہے۔

اس میں موجود وٹامن سی انفیکشنز اور موسمی وائرسز سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

اس کے علاوہ یہ آنکھ، کان، جِلدی انفیکشن، کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے بھی کافی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی مائیکرو بائیل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version