ہوم Health and Education مسلسل مائیگرین بہت زیادہ مہلک کیفیت ہونے کی علامت ہوسکتا ہے، ماہرین

مسلسل مائیگرین بہت زیادہ مہلک کیفیت ہونے کی علامت ہوسکتا ہے، ماہرین

0


مسلسل مائیگرین بہت زیادہ مہلک کیفیت ہونے کی علامت ہوسکتا ہے، ماہرین

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مسلسل مائیگرین کی تکلیف (درد شقیقہ) بہت زیادہ مہلک کیفیت ہونے کی علامت ہوسکتی ہے۔ 

اس حوالے سے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ مائیگرین کی وجوہات دریافت کرنے کے قریب ہیں۔ 

واضح رہے کہ لاکھوں افراد مسلسل مائیگرین کی تکلیف کا شکار ہیں اور یہ کیفیت انسان کو اس قدر کمزور اور ناتواں کردیتی ہے کہ وہ اپنے کام ترک اور منصوبے منسوخ کردینے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ 

جب نیورولوجیکل کیفیت ایسی ہوجائے تو یہ صحت کے حوالے خطرات کی علامت ہوسکتی ہے تاہم ممکن ہے کہ لوگ اس سے آگاہ نہ ہوں۔ 

نیدرلینڈز میں محققین کے مطابق انھوں نے یہ دریافت کیا کہ بلڈ پریشر میں مبتلا خواتین میں مائیگرین سے متاثر ہونے کے 16 فیصد زیادہ امکانات ہوسکتے ہیں، لیکن مردوں میں ایسا نہیں ہے۔ 

اس ٹیم نے تجویز کیا کہ مائیگرین اور بلڈپریشر کا آپس میں تعلق ہوسکتا ہے کیونکہ ہائی بلڈ پریشر خون کی چھوٹی شریانوں میں خون کے بہاؤ کو کم کرسکتی ہے، جس سے آکسیجن کی دماغ کے سیل کو سپلائی کم ہوجاتی ہے اور نتیجتاً مائیگرین کا حملہ ہوتا ہے۔ 

12 کروڑ امریکی ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا ہیں جو صحت کی دیگر صورتحال کا سبب بننے کی وجہ ہوتی ہے، جس میں اسٹروک اور ہارٹ اٹیک شامل ہے، کیونکہ ہائی بلڈ پریشر سے دماغ میں بلڈ کلوٹس کے بڑھنے کے خطرے کے علاوہ خون کی شریانوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔


نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کیلئے شائع کیا گیا ہے۔ صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version