اسلام آباد( نیوز ڈیسک) اقتصادی سروے کے مطابق 2020..21 میں پاکستان میں شرح خواندگی کا تناسب 62 اعشاریہ8فیصد رہا ۔ مردوں میں شرح خواندگی کی شرح 73 اعشاریہ4 فیصد اور خواتین میں 51 اعشاریہ9 فیصد رہی۔
“جنگ ” کے مطابق دیہی علاقوں میں شرح خواندگی کا تناسب 54 فی صد اور اربن ایریا میں 77 اعشاریہ3 فیصد رہا ۔ صوبہ پنجاب میں شرح خواندگی کا تناسب 66 اعشاریہ 3 فیصد رہا ۔ سندھ میں شرح خواندگی کا تناسب 61 اعشاریہ 8 فی صد رہا۔ خیبر پختونخوا میں شرح خواندگی کا تناسب 55 اعشاریہ1 فیصد رہا ۔ بلو چستان میں شرح خواندگی کا تناسب 54 اعشاریہ5 فیصد رہا ۔اس طرح پنجاب پہلے اور سندھ دوسرے نمبر پر رہا۔