اس 73 رن کے چھوٹے ہدف کے جواب میں آسٹریلیا کی اوپننگ جوڑی ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے طوفانی انداز میں آغاز کیا۔ اسی دوران دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر ڈیوڈ ویزا نے وارنر کو روبن ٹرمپل مین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔ وارنر نے آٹھ گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر 20 رن بنائے۔ جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 17 گیندوں پر 34 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ کپتان مچل مارش نو گیندوں پر 18 رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے 5.4 اوورز میں ایک وکٹ پر 74 رنز بنائے اور میچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے بعد سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔