ہوم Health and Education نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

0



لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے نمونیا سے بچاؤ کے سلسلے میں عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ نمونیا سے احتیاط ضروری ہے،نمونیابچوں اور بزرگوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ نمونیا سے دنیا بھر میں سالانہ لاکھوں بچے اور بزرگ لقمہ اجل بنتے ہیں۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسینیشن ضروری ہے۔ بروقت تشخیص اور علاج سے نمونیا پر قابو پایا جا سکتا ہے-

 وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ نمونیا سے بچاؤاور بروقت علاج کی آگاہی اجتماعی ذمہ داری ہے۔نمونیا سے بچاؤ کے لیے سردی میں بچوں کی صحت پر خاص توجہ دیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version