ہوم Sports پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان نے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

0



(محمدحماد )پاکستان نے 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹی 20بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے  16  رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

سلیکشن کمیٹی کے اراکین مسعود جان کے مطابق  نثار علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ بدرمنیر نائب کپتان ہوں گےٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بی ون کیٹیگری (B1)  میں ظفر اقبال، محمد ادریس سلیم، محمد شاہ زیب، فخرعباس، محمد آصف، محمد سلمان، بی ٹو کیٹیگری (B2)  میں بابر علی، نعمت اللہ، ہارون خان، بی تھری کیٹیگری (B3)  میں محمد صفدر، کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللہ کے نام شامل ہیں۔

محمد ایاز، معین اسلم اور محمد راشد ریزرو کھلاڑی ہوں گے ٹیم آفیشلز میں محمد جمیل ہیڈ کوچ، مسعود جان اسسٹنٹ کوچ، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر، نوید حسین عباسی اسسٹنٹ مینیجر جبکہ طاہر محمود بٹ ٹرینر ہوں گے پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا افتتاحی میچ 23 نومبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گی ،چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ کاکہنا ہے کہ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ میں سینئرزکے ساتھ ساتھ نئے کھلاڑیوں کوبھی موقع دیاگیا ہے جنہوں نے حالیہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی صلاحیت کا بھرپورمظاہرہ کیا ،امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں قوم کی توقعات پر پوری اترے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version