ہوم Health and Education وہ غذائیں جو شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں؟

وہ غذائیں جو شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بنتی ہیں؟

0


خون میں شوگر کی سطح میں اضافے کا تعلق کھانے سے جڑا ہے کیونکہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور کھانے جسم میں شوگر کے لیول کو بڑھانے کا سبب بنتے ہیں۔

صرف اتنا ہی نہیں پروٹین، فائبر اور فیٹس سے بھرپور کھانے بھی جسم میں شوگر کی سطح میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

اس جدید دور میں ہم روزمرہ زندگی میں ایسے کھانوں کا استعمال کررہے ہیں جو شوگر میں اضافے کی بڑا وجہ بنے ہوئے ہیں۔

چینی سے بنے مشروبات

چینی سے بنے مشروبات کا استعمال گرمیوں میں زیادہ کیا جاتا ہے تاکہ گرمی کی شدت کو کم کیا جاسکے لیکن یہ ہی مشروبات آپ کو ذیابیطس میں مبتلا کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اور جسم میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اضافے کرتے ہیں۔

آم

آم گرمیوں کا بادشاہ ہے جسے دنیا کے ہر کونے میں بسنے والا پسند کرتا ہے اور اس کے سیزن کا سال بھر انتظار کرتا ہے، آم میں چونکہ قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے جس کی وجہ سے یہ فوری شوگر لیول کو بڑھا دیتا ہے۔

شہد

بہت سے لوگ شہد کو چینی کے متبادل کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور اسے صحت مند مانتے ہیں، شہد بنیادی طور پر فریکٹوز اور گلوکوز پر مشتمل ہوتا ہے، اس کا ہائی گلیسیمک انڈیکس بلڈ شوگر کی سطح کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے۔

گنا

گنے میں بھی قدرت نے بہت مٹھاس رکھی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں گنے کے جوس کا استعمال بڑھ جاتا ہے کیونکہ یہ لو لگنے یا ہیٹ اسٹروک سے بچنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے۔

تاہم اس کی قدرتی مٹھاس بھی آپ کے جسم میں شوگر لیول کو تیزی سے بڑھاتی ہے۔

فاسٹ فوڈ

آج کے دور میں بچہ ہو یا بڑا سب ہی فاسٹ فوڈ کے دیوانے ہیں، فاسٹ فوڈ جتنے شوق سے کھائے جاتے ہیں یہ کھانے اتنی ہی تیزی سے آپ کو ذیابیطس میں بھی مبتلا کرتے ہیں۔ کرنے کا اعلان،عوام کیلئے بڑی خوشخبری




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version