ہوم Health and Education پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام کب لانچ ہوگا

پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالرشپ پروگرام کب لانچ ہوگا

0



(جنید ریاض)طلباء کیلئے بڑی خوشخبری، پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سکالر شپ پروگرام کل لانچ ہوگا۔

 تفصیلات کے  مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہناہے کہ  وزیر اعلیٰ مریم نواز  خود کل ہونہار سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کریں گی،سکالر شپ پروگرام کا لانچنگ میلہ پنجاب یونیورسٹی میں سجے گا۔

اس حوالے سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے لانچنگ تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے تقریب کے مقام کا دورہ کیا،   تمام امور کا تکنیکی جائزہ لیا اور انتظامات پر بریفنگ لی،وزیر تعلیم نےغیر تسلی بخش انٹیرئیر ورک پر کنٹریکٹر کی سرزنش کی، ہدایت کی کہ انٹیرئیر ورک فی الفور بہتر  کیا جائے۔

 وزیر تعلیم کو بریفنگ دی گئی کہ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے لئے 68 ہزار سے زائد طلباء کی درخواستیں موصول ہوئیں،وزیر تعلیم کا کہناتھا کہ سکالرشپ سکیم میں 65 یونیورسٹیوں، 359 کالجز اور 12 میڈیکل کالجز کے طلباء نے اپلائی کیا،130 ارب روپے کا سکالرشپ پروگرام، تعلیم دوست وزیراعلی کا شاندار اقدام ہے،سکالر شپ پروگرام ہر سال 30 ہزار نوجوانوں کے خواب پورے کرنے میں معاون ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : قوم کی حمایت سے افواج ملک کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گی، آرمی چیف
سکیم کے تحت 68 ڈسپلن و مضامین کے طلباء کو سکالر شپ دی جائے گی،سکالر شپ سکیم میں انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے طلباء کی 4 سے 5 سال تک کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی،سکالر شپ پروگرام سے 22 سال سے کم عمر اور 3 لاکھ سے کم آمدن والے پنجاب کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version