ہوم Health and Education ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس...

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ

0


—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا، ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیرِ اعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کے لیے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version