وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع میسر ہیں۔
اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے، ہندو میرج ایکٹ اور کرسچن پرسنل لاء پر کام جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے لیے 2 ارب 85 کروڑ روپے کا ریکارڈ بجٹ مختص کیا۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں اقلیتی کوٹہ یقینی بنا رہے ہیں۔
پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، رمیش سنگھ اروڑہ
دوسری جانب وزیر اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے اقلیتوں کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی ترقی اور خوش حالی کے لیے مل کر سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
رمیش سنگھ اروڑہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں، پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کرنے والے ناکام ہوں گے۔