ہوم Health and Education ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں: ماہرین صحت کا...

ڈھیلے کپڑے پہنیں، باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں: ماہرین صحت کا عوام کو مشورہ

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے کئی شہر اس وقت سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، ایسے میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر ماہرین صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے لہٰذا شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کرپئیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دنوں میں ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

ماہرین صحت کی جانب سے عوام کو تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ماہرین صحت نے عوام کو تجویز کیا ہے کہ صبح 11 سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رکھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version