ہوم Sports جاپانی فٹبالر کائشو سانو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار

جاپانی فٹبالر کائشو سانو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار

0


کائشو سانو--- فائل فوٹو
کائشو سانو— فائل فوٹو

جاپان کی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر کائشو سانو کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل ٹیم کے ایک اور کھلاڑی جونیا ایٹو کو بھی اسی الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

جاپانی میڈیا کے مطابق 23 سالہ کائشو سانو کے علاوہ 2 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں 30 سالہ خاتون کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سے متاثرہ خاتون تینوں افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس سے رابطے میں تھی۔

ٹوکیو پولیس نے گرفتار کیے گئے تینوں افراد کا مؤقف فی الحال نہیں بتایا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version