ہوم Health and Education کراچی: رواں سال ملیریا کے 1 ہزار 935، چکن گونیا کے 172...

کراچی: رواں سال ملیریا کے 1 ہزار 935، چکن گونیا کے 172 کیسز رپورٹ

0


ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

کراچی میں رواں سال اب تک ملیریا کے 1 ہزار 935 کیسز جبکہ چکن گونیا کے 172 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں ضلع ملیر سے ملیریا  کے 1 ہزار 26، ضلع کورنگی سے 370، ضلع جنوبی سے 259، ضلع غربی سے 187، ضلع شرقی سے 86، ضلع وسطی سے 70 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جنوری سے اکتوبر تک ضلع کیماڑی سے ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اس دوران شہر میں چکن گونیا کے 956 مشتبہ کیسز بھی سامنے آئے۔

رواں سال سندھ بھر سے ملیریا کے 2 لاکھ 44 ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حیدرآباد ڈویژن سے ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 134، سکھر ڈویژن سے 17 ہزار 498، لاڑکانہ ڈویژن سے 54 ہزار 225، میر پور خاص ڈویژن سے 33 ہزار 279 جبکہ شہید بینظیر آباد ڈویژن سے 20 ہزار 248 کیسز رپورٹ ہوئے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version