ہوم Health and Education کراچی : گرلز سکول کی کئی کلو میٹر  دور منتقلی روک دی...

کراچی : گرلز سکول کی کئی کلو میٹر  دور منتقلی روک دی گئی 

0



(آئمہ خان) 24 نیوز عوامی مسائل کے حل کیلئے پھرسے بازی لے گیا، لڑکیوں کے سکول کی کئی کلومیٹردور منتقلی روک دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  24نیوز کی جانب سے  کراچی کے علاقے مسلم گرلز سکول خدادکالونی کی منتقلی کی خبر چلائی گئی ، معاملے کی سنجیدگی کو بھانپتے ہوئے علاقے کے مکینوں کے مسئلے کی اہمیت کو اجاگر کیا جس پر وزیرتعلیم سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے گرلز سکول کی علاقے سے منتقلی روکنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

سیدسردارشاہ نے معاملے پرانکوائری کاحکم دیتے ہوئے مسئلے کی نشاندہی اور اس کیلئے آواز اٹھانے پر 24نیوزکوشاباش دی ہے ، 24 نیوز نے خداداد کالونی کا 40 سال پرانا گرلز سکول کئی کلومیٹر دور منتقل کرنے کی خبرنشرکی تھی،جس سے 200طالبات کامستقبل داؤپرلگ گیا تھا، ڈائریکٹر سکولز نےمسلم گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول کی علاقے سے منتقلی کا حکم جاری کیا تھا ، سکول کوسنسان علاقے میں واقع کرائسٹ دی کنگ میں منتقل کرنےکےاحکامات جاری کئے گئے تھے،جس پر طالبات اوروالدین نےشدیداحتجاج کیا اوروالدین نے شکوہ کیاکہ اپنی بچیوں کو اتنی دور اور سنسان علاقے میں نہیں بھیج سکتے،والدین نے خدشے کااظہارکیاتھاکہ سکول دور اور اچانک دوپہر کی بجائے صبح کے اوقات مقرر کرنے سے رجسٹریشن کم ہوجائے گی۔
صوبائی وزیرسردارشاہ نےخبر پر نوٹس لیتے ہوئے واضح کیاکہ،اگلے ہفتے تک انکوائری مکمل کروا کے فیصلہ کیا جائے گا،فیصلے میں بچیوں کے والدین کے اعتراضات کو مدنظررکھا جائے گا۔

دوسری جانب مسلم گرلز سکول کی منتقلی کی اندرونی کہانی بھی منظرعام پر آ گئی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ ٹرسٹ سے کیس ہارنے کے بعد سکول کی عمارت پر قبضے کا ہے، محکمہ تعلیم کرائسٹ دی کنگ کے ٹرسٹی سے کیس ہار گیا ہے، کرائسٹ دی کنگ سکول میں طلبہ کی رجسٹریشن صفر ہے،صفر رجسٹریشن کی وجہ سے محکمہ تعلیم عدالت میں کیس ہار گیا، گرلز سکول منتقل کرنے کا مقصد کرائسٹ دی کنگ میں رجسٹریشن دکھانا ہے، سکول کی عمارت بچانے کیلئے 200 طالبات کا مستقبل داوؤپر لگایا جارہا ہے، کرائسٹ دی کنگ میں کوئی طالبعلم نہیں لیکن 14 اساتذہ ضرور تعینات ہیں،کرائسٹ دی کنگ میں تعینات اساتذہ بغیر پڑھائے تنخواہیں لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version