وزیراعظم شہباز شریف نے محصولات کے ہدف سے زائد ٹیکس اکٹھا کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) افسران اور اہلکاروں کی پذیرائی کی ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر نے مئی کے ہدف 745 ارب کے مقابلے میں 760 ارب روپے اکٹھے کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کرنے پر ایف بی آر کی ٹیم داد و تحسین کی مستحق ہے، معاشی استحکام و ترقی کےلیے محصولات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے مئی 2024 تک ٹیکس اکٹھا کرنے میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ ڈومیسٹک ٹیکس میں 43 فیصد اضافہ ایف بی آر ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔