ہوم Health and Education کوئٹہ: 40 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ: 40 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا۔

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں واقع فاطمہ جناح اسپتال میں داخل 40 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

فاطمہ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں داخل کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے مریضوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 9 کا انتقال ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کوئٹہ میں ایک کانگو وائرس کا مریض سامنے آیا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 28 سالہ مریضہ کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version