ہوم Health and Education 6ویں پاکستان انو ایکسرا سمٹ 3  برسو ں میں اعلیٰ درجے کی...

6ویں پاکستان انو ایکسرا سمٹ 3  برسو ں میں اعلیٰ درجے کی ڈیجیٹل لرننگ فراہم کرنے کا اعلان

0



اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )  6ویں انو ایکسرا سمٹ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کلاسرا اور پی ٹی سی ایل کے اشتراک سے ہوئی،  سمٹ میں تعلیم میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔ سپیشل سیکرٹری ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ محی الدین احمد وانی اور کلاسرا کے سی ای او محمد المدنی سمیت مقررین نے سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تعلیم میں تبدیلی لائی جا سکے۔ کلاسرا کے پاکستان میں پارٹنر سکسیس لیڈر انس گیلانی ہیں۔ سمٹ کا موضوع ”سکرین سے آگے: تعلیم کی حدود کو وسعت دینا” تھا، جس میں 26 سے زیادہ مقررین نے شرکت کی اور سپانسرز نے بھرپور حمایت کی۔ ایک نمایاں چیز ای-تعلیم پروجیکٹ کا آغاز تھا، جس کا مقصد اگلے3  برسو ں میں 200,000 صارفین کو اعلیٰ درجے کی ڈیجیٹل لرننگ فراہم کرنا ہے، جو کہ پاکستان کے تعلیمی میدان میں ایک اہم قدم ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version