ہوم Pakistan ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو ٹاسک...

ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے نومنتخب اراکین اسمبلی کو ٹاسک دے دیا

0


فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت نے نومنتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو ٹاسک دے دیا۔

اس سلسلے میں جاری اعلامیہ کے مطابق اراکین کو اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کی مکمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق مسائل پر مبنی رپورٹ ایک ہفتے میں رابطہ کمیٹی کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں اور افراد سے رابطہ کر کے مسائل حل کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے عوام نے ہم پر اعتماد کیا، مسائل حل کروانے کےلیے ہر ممکن مدد کی جائے۔ 

مزید ہدایت کی گئی کہ ناجائز تعمیرات اور غیر قانونی کثیر المنزلہ عمارتوں کی شکایات بھی رپورٹ کی جائیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version