ہوم Pakistan جسٹس عالیہ نیلم آج پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف...

جسٹس عالیہ نیلم آج پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جسٹس عالیہ نیلم آج لاہور ہائی کورٹ کی پہلی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری تقریب صبح ساڑھے 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی، گورنر  پنجاب سردار سلیم حیدر خان ان سے عہدے کا حلف لیں گے۔

جسٹس عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

واضح رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے منظوری دینے کے بعد وزارت قانون نے جسٹس عالیہ نیلم کی بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version