راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالاضحیٰ کی آمدآمد،سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیدنےقربانی کاجانورخریدلیا۔
تفصیلات کےمطابق عیدالاضحیٰ میں ایک دن باقی رہ گیا،ہرکوئی سنت ابراہیمیؑ کےلئےجانورخریدنےمیں مصروف ہیں،کسی نےجانورخریدلیاتوکوئی بیوپاریوں سےسودےبازی میں مصروف ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سنت ابراہیمیؑ کا جانور خریدنے کے لیے راولپنڈی کی مویشی منڈی میں خودگئے۔ شیخ رشید نے سنت ابراہیمیؑ پوری کرنے کے لیے اونٹ کا خوبصورت جانور خریدا۔