(24نیوز)پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیرقانونی بھرتیوں کےمقدمہ میں چودھر ی پرویزالٰہی نےایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائرکردی۔
تفصیلات کےمطابق اینٹی کرپشن عدالت لاہورمیں سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت پیش کیاگیا،درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ ڈاکٹرز نے چودھری پرویزالٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دے رکھا ہے،ڈاکٹرز نے دل اور بلڈ کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کررکھی ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کےعدالت سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرے۔