ہوم Pakistan وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں

0



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ لندن کی تفصیلات سامنے آگئیں،مریم نواز کی گلے کے انفکیشن کے علاج کیلئے لندن روانگی متوقع ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا 5 نومبر کو لندن جانے کا امکان ہے، مریم نواز نجی دورے پر لندن ہوں گی۔پارٹی ذرائع مریم نواز لندن اپنے علاج کے لیے جائیں گی، وہ لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کرائیں گی، وہ کافی عرصے سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کا گلے میں انفیکشن کے باعث ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہوگا، مریم نواز کا وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version