ہوم Pakistan کراچی: چند گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی: چند گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان

0


---فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ایک بیان میں موسمیاتی تجزیہ کار نے کہا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی وسطی سے ہوتا ہوا بلوچستان پر اثر انداز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی سلسلے کے اثرات کراچی پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، شہر میں موسم انتہائی ابرآلود اور خوشگوار ہے۔

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر میں آج اور کل بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں  جنوب مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 44 فیصد ہے، دن کے اوقات میں ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان: 13 مارچ تک بارش و برفباری کا امکان

علاوہ ازیں محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہو گیا، 10 تا 13مارچ بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارش اور برفباری کا امکان  ہے۔

بارشوں سے گوادر، کیچ اور پنجگور میں برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور  شمالی اضلاع میں برف باری کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ 

پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برف باری کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version