ہوم Pakistan 2024 ء :عوامی خدمت کے نئے ریکارڈوزیراعلیٰ مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ...

2024 ء :عوامی خدمت کے نئے ریکارڈوزیراعلیٰ مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

0



 لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )2024 ء کا سنہرا اختتام،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہیلتھ میں ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے۔ وزیر اعلیٰ مریم نے نوازشریف کینسر ہسپتال، کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سرگودھا،کلینک آن ویل، فیلڈہسپتال،چلڈرن ہارٹ سرجری کارڈ اورمیڈیسن ہوم ڈلیوری پراجیکٹس کا آغاز کیا۔ کینسر ہسپتال میں علاج کیلئے چین کا طریقہ علاج ”نوکیمو تھراپی، نوسرجری“متعارف کرایا جائے گا۔ پنجاب ائیر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔

کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال سے تقریباً68لاکھ مریض مستفید ہونے کا ریکارڈاپنی مثال آپ ہے۔ پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا میگا پراجیکٹس تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے روایتی بی ایچ یو کو”مریم ہیلتھ کلینک“میں بدل دیا۔ پنجاب بھر میں 2800سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا تاریخی ریکارڈقائم کیا۔ پنجاب بھر کے دور درازدیہی علاقو ں میں فیلڈ ہسپتال کی بے مثال سروس جاری ہے۔ فیلڈ ہسپتال سے ساڑھے9لاکھ مریض مستفید،60ہزار ایکسرے،ایک لاکھ35ہزار لیب ٹیسٹ،فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولت دی جارہی ہے۔ شہروں کے گنجان آبادعلاقوں کے لئے کلینک آن ویل سے 67لاکھ مریض مستفید ہوچکے ہیں۔

 کلینک آن ویل سروسز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی، ویکسی نیشن، سٹاف اورالٹرا ساؤنڈ کی سہولت دی جارہی ہے۔ کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے لاہور میں پاکستان کا پہلا پبلک سیکٹر محمد نوازشریف کینسر ہسپتال تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہے۔ سرگودھا ڈویژن میں امراض قلب کا پہلا محمد نوازشریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی تکمیل کے قریب ہے۔ ضلعی ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ کو پورا کیا جارہا ہے اور سپیشل پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔ پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب، کارڈیالوجی سنٹر مرحلہ وار بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دل کے مریض بچوں کے لئے چیف منسٹرہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت،علاج اورآپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام کی صحت ترجیح ہے،وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں پرائیویٹ کلینک سے بہتر ماحول دینا چاہتے ہیں۔ ہرہسپتال میں بہتری لانا چاہتے ہیں،ہر مریض کو مفت علاج اورمیڈیسن ملنی چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version