ہوم Pakistan کراچی : کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے کو 7 سال قید...

کراچی : کمسن بچے سے زیادتی کرنے والے کو 7 سال قید کی سزاسنادی گئی

0



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں کمسن بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔

جج اشرف حسین خواجہ نے ملزم سیف اللہ عرف قاری کو سات سال قید بامشقت کی سزا سناتے ہوئے پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید تین ماہ قید کاٹنا ہوگی۔ملزم پر الزام تھا کہ بچہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اس سے دودھ منگوایا، دودھ لیکر آیا تو گھر کے اندر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، دو دن بعد بچے کی طبیعت خراب ہونے پر چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا بچے کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

بچے کی والدہ نے ملزم کے خلاف تھانہ محمود آباد میں مقدمہ درج کروایا تھا، ملزم نے دوران ٹرائل صحت جرم سے انکار کیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ سے بھی جنسی زیادتی کی تصدیق ہورہی ہے، متاثرہ بچے کے بیان نے اِستغاثہ کے کیس کو سپورٹ کیا ہے، متاثرہ بچے کے بیان میں تضادات نہیں ہیں، اِستغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version