ہوم Pakistan آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور نے کھل کر...

آئینی ترمیم کے معاملے پر علی امین گنڈا پور نے کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا

0



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آئینی ترمیم کے معاملے میں کھل کر اپنا مؤقف پیش کردیا۔

نجی ٹی وی چینل “ہم نیوز” کے مطابق انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ ہے اور ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ’انہوں نے سوچا کیسے یہ جمہوریت کے ہوتے ہوئے ایسا بل لائیں گے‘۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں ہم پارلیمنٹ میں شکست دیں گے اور اپنے جائز حق کیلئے کھڑے رہیں۔اس طرح کا بل پاس ہونا تو دور کی بات ہے،اسمبلی میں بھی نہیں پیش کرسکتے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version