ہوم Pakistan احتجاج میں توڑ پھوڑ پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں...

احتجاج میں توڑ پھوڑ پولیس کا عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

0



(24نیوز) پی ٹی آئی احتجاج میں توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا معاملہ ، پولیس نے بانی پی ٹی آئی کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا ، بانی پی ٹی آئی کو احتجاج ، انتشار کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو شامل تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی۔

 پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر عامر مغل کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں ۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version