ہوم Pakistan اسلام آباد:فرار ہونے کی کوشش میں تھانے کی چھت سے گرکر ملزم...

اسلام آباد:فرار ہونے کی کوشش میں تھانے کی چھت سے گرکر ملزم جاں بحق

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ ترنول سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والا ملزم تھانے کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ  تھانہ ترنول کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو وارنٹ حاصل کرنے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا،ملزم نے دوران حراست فرار کی کوشش کی ،ملزم نے تھانے کی چھت سے ساتھ والے گھر میں چھلانگ لگا دی تھی جس سے وہ زخمی ہوگیا،زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج معالجہ بھی ہوتا رہا  لیکن ملزم جانبر نہ ہوسکا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version