اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہوگئی، رجسٹریشن کیلئے تاریخ میں توسیع کا امکان ہے، کتنی مدت کےلئے توسیع کی جائے اس کا فیصلہ چیئرمین ایف بی آر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد سے کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق تاجر دوست سکیم کے تحت حکومت نے 30 لاکھ سے زائد ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا منصوبہ بنایا تھا،ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی سکیم کا آج آخری روز تھا، گزشتہ روز تک صرف 200 تاجروں نے رجسٹریشن کرائی۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق تاجروں نے حکومتی سکیم میں رجسٹریشن کرانے میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔تاجر دوست سکیم کے تحت بہت کم تعداد میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے، گزشتہ روز تک صرف 200 تاجر سامنے آئے۔