ہوم Pakistan اسلام آباد اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد اور کے پی کے میں زلزلے کے جھٹکے

0



(24 نیوز) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقے زلزلے سے لرز اٹھے، ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔

اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، راولپنڈی، پشاور، شمالی وزیرستان، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، علاوہ ازیں چارسدہ، صوابی، پارا چنار، سوات، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں: عید کی خوشیاں منانے کیلئےپکنک پہ آئے باپ، بیٹا اوربیٹی ڈوب گئے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جو 98 کلومیٹر کی زیرِ زمین گہرائی میں آیا، زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا۔

فوری طور پر زلزلے کے باعث کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version