اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ منظم جتھے نے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا، پولیس کے پہنچنے پر شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش کی۔
ترجمان نے بتایا کہ 15 پر ایک کال موصول ہوئی جس کے ردعمل میں ایس پی سٹی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے، منظم جتھے کی جانب سے ایک ریسٹورنٹ پر خواتین کو زدوکوب کیا جا رہا تھا۔شرپسندوں نے پولیس ملازم کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی جب کہ شرپسند عناصر کے حملے میں ایس پی سٹی زون خان زیب زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے اسپتال میں زخمی ایس پی سٹی کی عیادت کی۔پولیس کی جانب سے 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ملزمان ریسٹورنٹ میں خواتین کو ہراساں کر رہے تھے۔