کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نےسولر کے ذریعے مفت بجلی کی فراہمی کا فیصلہ کیا ہے وزیر اعلیٰ سندھ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت 2.6 ملین آف گرڈ گھروں کو آئندہ پانچ سالوں میں مفت سولر روف ٹاپ سسٹم فراہم کرنے کے لئے 25ارب روپے مختص کرنے کی سفارش کر رہی ہے پہلے مرحلے میں آئندہ مالی سال 500000 گھروں کو سولر ہوم سسٹم فراہم کیا جائیگا اس سسٹم میں 100WT سولر پینل ، 13 ایل ای ڈی لائٹس ، ایک پنکھا اور 6 گھنٹوں کی بیٹری اسٹور پیج شامل ہیں۔