ہوم Pakistan اسلام آباد پولیس کا اختر مینگل کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہ پر...

اسلام آباد پولیس کا اختر مینگل کی پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہ پر چھاپہکونسا شخص برآمد ہوا؟جانیے

0



(24نیوز)پارلیمنٹ لاجز میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ ،پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ میں رہائش پذیر افراد سے پوچھ گچھ کی،سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر پارٹی کے قائمقام صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ موجود تھے ۔

ساجد ترین نے کہاکہ اسلام آباد پولیس سردار اختر مینگل کے اپارٹمنٹ میں آئی جہاں میں اس وقت مقیم ہوں، پولیس ہمارے پاس اپارٹمنٹ میں رہنے والوں کے خلاف انٹیلی جنس رپورٹس پرآئی ہے،میں نے پولیس سے کہا کہ ان انٹیلی جنس والوں کو بتاؤ کہ وہ آکر مجھ سے بات کرے ،ایسے ہتھکنڈوں سے میں ڈرنے والا نہیں ہوں۔

قائم مقام صدر بی این پی مینگل نے کہاکہ میں یہاں اس لئے ہوں کہ آئینی عدالتی پیکج کیلئے ووٹنگ کے دوران پارٹی سینیٹرز کسی دباؤ میں نہ آئیں،سردار اختر مینگل نے مجھے اور اپنے دو سینیٹرز کو پارٹی کا موقف برقرار رکھنے کے لئے ہدایات دی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طلبا یونین کا کل جامعہ کراچی بند رکھنے کا اعلان





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version