کراچی(نیوزڈیسک)دو ہفتوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور اسرائیل نے شمالی غزہ میں تقریباً تمام غذائی امداد روک دی ہے، جس کے نتیجے میں وہاں رہنے والے تقریباً 4 لاکھ فلسطینی بھوک سے مرنے کے قریب پہنچ چکے۔ اقوامِ متحدہ کے اندازوں کے مطابق صورتحال تشویشناک حد تک بگڑ چکی ہے۔