ہوم Pakistan اعضا عطیہ کرنیوالے کے شناختی کارڈ پر مخصوص ’لوگو‘ پرنٹ کرنیکا اعلان

اعضا عطیہ کرنیوالے کے شناختی کارڈ پر مخصوص ’لوگو‘ پرنٹ کرنیکا اعلان

0


اعضا عطیہ کرنیوالے کے شناختی کارڈ پر مخصوص ’لوگو‘ پرنٹ کرنیکا اعلان

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)اعضا عطیہ کرنیوالے کے شناختی کارڈ پر مخصوص ’لوگو ‘پرنٹ کرنیکا اعلان ،شناخت کاعالمی دن، ہر فرد کو قومی فیصلوں میں اپنی نمائندگی اور ضروری خدمات تک رسائی ملتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں شناخت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے دن ہم معاشرے میں شناخت کی اہمیت اجاگر کرتے ہیں، شناخت کا تعلق محض پہچان سے نہیں ہے بلکہ یہایک ہمہ جہتی اصطلاح ہے، جس سے معاشرے کے ہر فرد کو قومی فیصلوں میں اپنی نمائندگی اور ضروری خدمات تک رسائی ملتی ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیا لات کا اظہار گزشتہ روزعالمی یوم شناخت پر اپنے پیغا م میں کیا۔آج کے دن مجھے ایک اہم قومی اقدام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مقصد اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینا ہے۔ اس اقدام کے تحت جو بھی فرد رضاکارانہ طور پر اعضاء عطیہ کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کروائے گا اس کے قومی شناختی کارڈ پر ایک مخصوص لوگو پرنٹ کیا جائے گا جو کہ انسانی زندگی بچانے کے حوالے سے اس شخص کے عزم کا اعتراف ہو گا،موجودہ قومی رجسٹریشن اور بائیو میٹرک نظام کے درمیان ھم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اور خدمات تک رسائی کو آسان بنانے اور شناخت کی تصدیق کی درستگی کے لیے ڈیجیٹل حل اور اختراع کا انضمام ہونا چاہیے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version