ہوم Pakistan امیرخواتین سے شادی کرکےکروڑوں روپےہڑپنے کے الزام میں جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

امیرخواتین سے شادی کرکےکروڑوں روپےہڑپنے کے الزام میں جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

0



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کورنگی زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے امیرخواتین سے شادی کرکےکروڑوں روپےہڑپنے کے الزام میں جعلی ونگ کمانڈر گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا، اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے۔گرفتار ملزم رئیس گھرانوں کی خواتین سے شادی کر کے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش تین شادیاں کرنے کا اعتراف کیا۔

پولیس کے مطابق  ملزم ذیشان نے شادی کے بعد خواتین سے کاروبار کرنے کے لیے کروڑوں روپے لیے، اس کے علاوہ ملزم شہریوں سے سرکاری ٹھیکے دلوانے کے  لیے کروڑوں روپے  لے کر ہڑپ چکا ہے۔گرفتار ملزم کے قبضے سرکاری ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے  جبکہ اس کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version