ہوم Pakistan انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے 2 کارندے گجرات سے گرفتار

انسانی اسمگلنگ میں ملوث عالمی گروہ کے 2 کارندے گجرات سے گرفتار

0


’جیو نیوز‘ گریب
’جیو نیوز‘ گریب 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ کے عالمی گروہ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ضیاء الرحمٰن اور اعجاز احمد شامل ہیں، ملزمان جعلی پاسپورٹ، جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات بناتے تھے۔

ملزمان سے پاکستان کے اور 31 غیر ملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے، ان سے یورپ، امریکا، برطانیہ اور یو اے ای کے جعلی ویزا اسٹیکر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ملزمان سے یونان، برازیل، پرتگال، ترکیہ، لیبیا اور دبئی کے جعلی ویزے اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ملزمان سے امیگریشن کی جعلی مہریں، دیگر دستاویزات اور ویزا اسٹیکر بنانے والی مشینیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ملزمان ملک میں سادہ لوح شہریوں کو جعلی دستاویزات پر دوسرے ممالک میں بھجواتے تھے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version