ہوم Pakistan اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کونسی مراعات ملتی ہیں؟

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو کونسی مراعات ملتی ہیں؟

0



(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا سرکاری عہدہ کیا ہے؟ ان کو ملنے والی مراعات کیا ہیں؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

فرانس کے شہر پیرس میں اولمپکس تاریخ کی ریکارڈ جیولن تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی سٹار ایتھلیٹ ارشد ندیم واپڈا میں بھی گریڈ 18 کے ملازم ہیں، ان کی واپڈا میں ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔

علاوہ ازیں ان کو ماہانہ 600 یونٹ تک مفت بجلی کی سہولت بھی میسر ہے، ان کے بچوں اور فیملی کیلئے واپڈا کے سکولز اور ہسپتال میں مفت سہولیات بھی میسر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

خیال رہے کہ ارشد ندیم واپڈا میں 2015 میں گریڈ 9 میں بھرتی ہوئے تھے لیکن حالیہ کامیابی کے بعد ارشد ندیم گریڈ 19 میں ترقی دی جائے گی، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے بورڈ سے خصوصی منظوری لی جائے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version