ہوم Pakistan ایران سے آنے والی زائرین کی بس  کھائی میں جا گری 12...

ایران سے آنے والی زائرین کی بس  کھائی میں جا گری 12 افراد جاں بحق35 زخمی

0



 (عارف بگٹی)ایران سے آنے والی زائرین کی بس مکران میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 35 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین کی بس کو حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب پیش آیا، بریک فیل ہونے کے باعث بس کھائی میں گر گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والی بس زائرین کو لے کر پنجاب جا رہی تھی، زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئےتھے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں دو روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version