ہوم Pakistan ایران کی طرف سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی تعلقات کو نقصان...

ایران کی طرف سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی تعلقات کو نقصان پہنچاتی ہیں، نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان

0


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان اچکزئی نے کہا کہ  دفتر خارجہ نے ایران کے حملے کی مذمت کی ہے، مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت اور سیکیورٹی ادارے پوری طرح تیار ہیں۔

جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں دشمن قوتیں بیرونی مداخلت کی کوشش کر رہی ہیں، دشمن کبھی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر جگہ دشمن قوتوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، دفتر خارجہ کہہ چکا ہے کہ دہشت گردی خطے کے ممالک کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے۔

جان اچکزئی نے مزید کہا کہ ہم سیاسی کارکن ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہیں، پاکستان کے مستعد ادارے دہشت گردوں سے نمٹنا جانتے ہیں، مزید علیحدگی پسند جلد قومی دھارے میں آنے والے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے، ہم ان سے باہمی تعلقات پر یقین رکھتے ہیں، دہشت گردی کے بہت سے واقعات میں افغانستان کے لوگ ملوث رہے ہیں۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version