سابق پاکستانی کرکٹر خالد لطیف کراچی سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔
خالد لطیف کراچی کے علاقے ملیر سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 89 پر قسمت آزمائیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی نے خالد لطیف سے رابطہ کیا تھا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد لطیف نے پی ایس 89 کا ٹکٹ قبول کیا ہے، اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے سلیم بلوچ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اشرف سموں بھی میدان میں ہیں۔
واضح رہے کہ خالد لطیف پاکستان کی جانب سے 5 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور ان دونوں فارمیٹ میں انہوں نے ایک ایک نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے۔
علاوہ ازیں وہ متعدد فرسٹ کلاس میچز بھی کھیل چکے ہیں۔